پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل کوئٹہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے زبوں حالی کا شکار ہے،
کوئٹہ(مسائل نیوز)پی ٹی سی ایل بلوچستان کے چند ملازمین خصوصاً بروری روڈ و گرد نواح میں انٹرنیٹ کو جان بوجھ کر سست کر رہے ہیں تاکہ دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جائے اس کی خاص وجہ کمیشن اور کرپشن کا طریقہ واردات ہے ، انٹرنیٹ جو تمام لوگوں کی ضرورت بن چکی ہے مگر پی ٹی سی ایل والے اپنی جیبیں گرم کرنے اور دیگر انٹرنیٹ فراہم کرنے والےکمپنیوں کو فائدہ پہچانے کے لیے اپنی کمپنی کو جان بوجھ کر بدنام کر رہے ہیں جس میں لوگ پی ٹی سی ایل سے تنگ آکر دوسرے کمپنیوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں، اگر یقین نہیں آتا تو ڈیٹا نکال کر دیکھ لیں کتنے لوگ پی ٹی سی ایل سے انٹرنیٹ کی فراہمی ختم کر کے دیگر کمپنیوں کے پاس جا رہے ہیں ۔ واضح رہے پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل کوئٹہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے زبوں حالی کا شکار ہے، انٹرنیٹ کی فراہمی تکنکی وجوہات کی بنا پر انتہائی سست روئی کا شکار ہے ، جبکہ بروری روڈ سے ون سٹی کا ٹیکنیکل اسٹاف اس کو حل کرنے یں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے۔ اہلیان کوئٹہ بلخصوص بروری روڈ جنرل منیجر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بلوچستان سے گزارش کرتے ہیں کہ بروری روڈ ، اے ون سٹی میں انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور محمکے کے کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔