MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم اورنگزیب کا سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ

3 922

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے،غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اپنے یان میں انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی

- Advertisement -

ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا ،ؒعوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں ،ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟،انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میںنیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا،ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے ،یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.