MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ صوبائی حکومت تمام شہریوں کو بلا امتیاز سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے:ضیاء الانگو

0 644

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موجودہ صوبائی حکومت تمام شہریوں کو بلا امتیاز سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے:ضیاء الانگو

مسائل نیوز ڈیسک

- Advertisement -

کوئٹہ 15اگست :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام شہریوں کو بلا امتیاز سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اور انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی وہ جمعہ کے روز ہزارہ برادری کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کی لیے قائم خصوصی کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، آئی جی ایف سی نارتھ برگیڈیئرعرفان،ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طفیل بلوچ، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی، اے آئی جی آپریشن رضوان گوندل، و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کہاصوبائی حکومت ہزارہ کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کے ساتھ ان کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی سرگرمی سے اقدامات کر رہی ہے

اجلاس میں ان کے علاوہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے اجلاس کو ہزارہ برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل آگاہ کیا صوبائی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ نادرسے شکایات خاص طور سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء مشکلات دور کی جائیں گی علاوہ ازیں بے روزگاری اور دیگر مسائل پر بھی توجہ دی جاے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں تک امن و امان کا تعلق ہے

صوبائی حکومت اس کی بہتری کیلئے جامع منصوبے کے تحت اقدامات کر رہی ہے جن کے مثبت نتائج کا عوام مشاہدہ کر رہے ہیں انہوں نے صوبے اور ملک کی ترقی میں ہزارہ برادری کے متحرک کردار کو سراہا اور اس موقع پر ہزارہ برادری کے نمائندے صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے صوبائی حکومت خاص طور پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ سکیورٹی پر تحفظات کمیشن لوگوں کے اطمینان کے مطابق نتیجہ خیز اقدامات کرے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.