صفائی مہم کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئےکار لائینگے
کوئٹہ(مسائل نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر میٹرپولیٹن کارپوریشن عید کے قبل ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا آغا ز ناجائز تجاوزات کے خلاف کریڈ ڈاؤن کا آغا کریں گے جس میں کوئٹہ شہر کے ڈپٹی کمشنر قائم مقام ایڈ منسٹریٹرمیرشہک بلوچ سمیت دیگر آفسیران پھر پور شرکت کریں گے اور صفائی مہم کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروکار لائینگے‘ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی۔ایس ایس پی ٹریفک شیرعلی۔تمام اے سی۔مجسٹریٹ ۔ چیف آفیسرعطاء اللہ بلوچ۔میٹرپولیٹن کارپوریشن کے آفیسران دیگر آفیسران نے شرکت کی انہوں نے کہا ہے چیف سیکرٹری نے کوئٹہ میں صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہے اور کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی مہم کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر سرکاری مشینری استعمال کریں اور جہاں بھی گندگی کی ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ان کو عید سے قبل ہنگامی بنیادوں پر ہٹایا جائے انہوں نے کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اس کیلئے ہم نے ایماندارانہ طریقے سے کام کا آغا ز کرنا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہو سکے اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر بھی عمل درآمد ہو سکے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کوئٹہ شہرمیں موجودہ ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرینگے جہاں بھی کسی نے ناجائز طریقے سے تھڑے یا تجاوزات بنائی ان کو ختم کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے کوئٹہ کے عوام اور خاص کر تاجر برادری اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی بد نظمی پیدا نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں رکشوں کے حوالے سے ایک موثر پلان بنائیں گے تاکہ ٹریفک کے حوالے سے کوئی آسانی پید اہو سکے۔