MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا‘اداکارہ کنگنا رناوت کا حیران کن انکشاف

2 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، ایک لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اداکارہ ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کی میزبانی کررہی ہیں، کنگنا اس شو کے دوران پہلے بھی اپنے ماضی کے کئی راز سے پردہ اٹھا چکی ہیں اور اب انہوں نے بچپن میں ہراساں کیے جانے کے واقعے سے آگاہ

- Advertisement -

کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہراساںی کا یہ واقعہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے، ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن اس پر عوامی سطح پر گفتگو نہیں ہوتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان ہر حد تک بچوں کی حفاظت کرلے لیکن پھر بھی انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] دہلی(مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے […]

  2. […] ووڈکی متنازع بیان کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے نواز الدین صدیقی کے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق بیان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.