MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیا، رانا ثناء اللہ

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان رمضان مین جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے۔ جو کہتا تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، نا کام ہے، نا کام ہے وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہا ہے تو غیر قانونی فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ ، چندے کے پیسے کی لوٹ

- Advertisement -

مار کا جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں ۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے ۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا, قانون اسے ہاتھ میں لے گا” انہوں نے کہا عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جئے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.