MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا قابل تعریف ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کےبجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ راشد خان ہمیشہ کی طرح شاندار رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.