MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اس سیریز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کو زیادہ عزت ملے گی:شاداب خان

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شارجہ (مسائل نیوز)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان نے ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب بابر اعظم اور محمد رضوان کو پہلے سے زیادہ عزت ملے گی۔افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے

- Advertisement -

کہا کہ ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں، رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم چاہ رہے تھے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے کیوں کہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں، وہ غلطیاں بھی کریں گے، وہ آتے ہی بابر اعظم کی طرح تو نہیں کھیلنا شروع کر دیں گے، پلیئرز بننے میں ٹائم لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے چاہئیں، میں اس کی حمایت کرتا ہوں، اس طرح ہماری قوم اور میڈیا والوں کو پتہ چلے گا کہ کھلاڑی کے تجربے کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے سینئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.