MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا، محسن نقوی

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اگر کسی بھی قسم کے قبضے کی شکایت درج کرائیں گے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لئے تیز، شفاف اور موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.