MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو عوام سے خطرات نہیں،شبلی فراز

1 193

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام سے خطرات نہیں،سب کو پتہ ہے عمران خان کو خطرہ کہاں سے ہے،خدانخواستہ کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری رانا ثناء اللہ پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کو واپس لے لیا گیا ہے،سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سکیورٹی میسر ہوتی ہے،ایجنسیوں نے کہا کئی بار کہا کہ عمران خان کو خطرات لاحق ہیں۔
سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا،عمران خان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثناءاللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا،نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے،انتقامی سیاست کرنا نہیں،نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں۔
آئین شکن پر آرٹیکل چھ لگتا ہے،یہ لوگ آئین شکنی کر رہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کو مصنوعی اپوزیشن لیڈر بنایا،الیکشن کمیشن نے متنازع شخص کو نگراں وزیراعلٰی پنجاب بنا دیا،آرٹیکل 105 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور گورنر الیکشن کا اعلان نہیں کر رہا۔اس وقت ملکی سالمیت خطرے میں ہے،9 ماہ میں سیاسی اور معاشی طور پر ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی،عدلیہ سے درخواست ہے کہ آئین کی صیح تشریح کرے،عدالت نے اقدامات کو کالعدم قرار دے جو آئین کے منافی ہیں۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے خوف کا ماحول پیدا کرکے خود کو تسلیم کرالیں گے تو غلط ہے۔ فواد چودھری کا ایف آئی آر پر ریمانڈ دینا ثابت کرتا ہے کہ غلط ہو رہا ہے، پاکستان میں انصاف نہیں جنگل کا قانون ہے، پاکستان میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لوگ اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہونے کیلئے زیادہ پرعزم ہیں، انصاف کیلئے فاشسٹ قوتوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالی سے سیکیورٹی واپس بلوا لی گئی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.