MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

1 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلخانہ سے معذرت کر لی اور کہا ہے کہ نا دانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جدبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا،پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور انکے خاندان سے برسوں پر محیط احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے،نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہونے پر افسوس ہے،فواد چوہدری کی گرفتاری اور جھوٹے پرچے کا اندراج قابلِ مذمت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اپنے بیان پر معذرت خواہ اور فواد چوہدری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے،چوہدری صاحب ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں،آپ بڑے ہیں میں اور میرا خاندان آپ کو بزرگ سمجھتے اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے قریبی چار پانچ لوگوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے،پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا،عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا ہمیں کام کرنے دو،ایک سال اور کام کرتے تو ن لیگ کے کپڑے بھی نہ ملتے۔
عمران خان کے قریب جو لوگ تھے،انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹ دی،چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے،پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔ ہم نے چند ماہ میں ہی 5 سالوں کے برابر کام کیا،عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں،عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیا ہوا تھا۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا،ہماری حکومت میں عوام کو سستا آٹا دیا گیا،نگران وزیراعلٰی پنجاب کا کام صرف الیکشن کرانا ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے دوران بچوں کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.