MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آپ روزانہ سفر کرتے ہیں؟ تو ٹی کیش کارڈ آپ کیلئے ضروری ہے

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ٹی کیش کارڈ (T-Cash Card) کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایے کی ادائیگی کا جدید، آسان اور بغیر نقدی کا نظام فراہم کرنا ہے۔

یہ اسمارٹ ری چارج ایبل کارڈ پنجاب کے تمام بڑے شہری ٹرانزٹ سسٹمز جیسے میٹرو بس اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس، الیکٹرو بس اور دیگر مربوط سروسز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے شہریوں کو ہر ٹرانسپورٹ کے لیے الگ الگ ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ ایک ہی کارڈ سے تمام سفری کرایے ادا کیے جا سکیں گے۔

ٹی کیش کارڈ نہ صرف سفر کے لیے استعمال ہوگا بلکہ یہ ایک مکمل ڈیبٹ کارڈ کے طور پر بھی کام کرے گا جس سے روزمرہ کے مالی لین دین بھی ممکن ہوں گے۔ اس طرح یہ کارڈ ایک ہی وقت میں سفر اور بینکنگ دونوں سہولیات فراہم کرے گا۔

کون حاصل کر سکتا ہے؟

یہ کارڈ پنجاب کے تمام ایسے شہری حاصل کر سکتے ہیں جو نادرا کے ڈیٹا بیس میں تصدیق شدہ ہوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقرر کردہ قواعد پر پورا اُترتے ہوں۔

درخواست دینے کا طریقہ:

ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست درج ذیل ذرائع سے دی جا سکتی ہے:

سرکاری ویب پورٹل

- Advertisement -

موبائل ایپلیکیشن

ٹیلیفون ہیلپ لائن 1762 (جہاں کسٹمر سروس نمائندے رہنمائی فراہم کرتے ہیں)

کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ:

کارڈ کے اجرا کی فیس صرف 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے کے بعد شہری اپنے قریبی مقررہ اسٹیشن سے کارڈ وصول کر سکتے ہیں، جس کا انتخاب وہ درخواست کے دوران کریں گے۔

کارڈ کی دستیابی کے بعد 10 دن کے اندر اندر اسے وصول کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر دوبارہ پراسیسنگ کی جائے گی۔

کارڈ کی حیثیت معلوم کرنے کا طریقہ؛

درخواست گزار اپنا کارڈ جاری ہونے کی اسٹیٹس جاننے کیلئے ویب سائٹ، موبائل ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت پنجاب کا اقدام:

ٹی کیش کارڈ کے اجراء کو ماہرین ٹرانسپورٹ اور شہری سہولیات کی دنیا میں ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں جو نہ صرف شفافیت اور جدت لائے گا بلکہ کرایہ داری کے نظام کو بھی موثر بنائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.