MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے،ضیاءاللہ لانگو

2 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوے ہیں ہمارے سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے حلقے کے عوام کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر حلقے کے عوام جوق در جوق ہمارے کارواں میں شمولیت کر رہے ہیں

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے ضلع قلات نیچارہ سے تعلق رکھنے والے میر نعمت اللہ نیچاری محمد اکبر نیچاری میر سعادت خان نیچاری حافظ اسداللہ نیچاری محمد عثمان نیچاری اور محمد اعظم نیچاری کی قیادت میں قلات نیچارہ سے سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر بی اے پی قلات کے ضلعی صدر بابو رمضان لانگو اور بی اے پی قلات کے ضلعی عہدہ داران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے کارواں میں جوق در جوق شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حلقے کے عوام ہماری کارکردگی سے مطمہن ہیں عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے حلقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقے میں ترقی اور خوشحالی آےگی حلقے کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرینگے اور نا ہی عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کوتائی برداشت کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.