MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فلم کے گانے شیئر ہونے پر گوگل اور یوٹیوب افسران کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج

2 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )عدالتی حکم کی روشنی میں ممبئی پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بھارتی نڑاد امریکی شہری سندر پچائی سمیت 6 افراد کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔گوگل اور یوٹیوب کے خلاف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنیل درشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی بنائی گئی فلم کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا گیا۔سنیل درشن نے استدعا کی تھی کہ ’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کے کاپی رائٹ کسی کو نہیں دیے،

- Advertisement -

اس کے باوجود کئی لوگوں نے فلم کے گانے اور ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا، جس کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ہدایت کار نے عدالت میں استدعا کی کہ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا لہذا عدالت گوگل اور یوٹیوب سے اس کا ہرجانہ ادا کروائے۔درخواست گزار کی عرضی پر عدالت نے ممبئی پولیس کو مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا،

جس کے بعد پولیس نے گوگل کے سی ای او اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں سندر پچائی کے علاوہ یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت گوگل کے دیگر افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] فرانسسکو(مسائل نیوز) یوٹیوب نے ایک آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت آپ بہت آسانی […]

  2. […] مقابلہ حسن کی مسز ورلڈ کا تاج 21برس بعد ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے سر سج گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر لاس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.