دہشتگرد ترقی کا عمل روکانا چاہتے ہیں‘ چیئرمین سینٹ
اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے-انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے- اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔شہید آفسراور اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کیشریک ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے-خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی-ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔
- Advertisement -