دانش کنیریا کو شاہد آفریدی کیخلاف طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
لاہور(مسائل نیوز)شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش کنیریا نے طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھ دیا تاہم دانش کنیریا
- Advertisement -
کے طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ان کی ماضی میں مبینہ میچ فکسنگ یاد دلادی۔یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔دانش کنیریا نے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا اور میرا فرض تھا کہ اسے خبردار کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔سابق لیگ اسپنر نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، پاکستانیوں اور ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خواہ ہوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت ندامت ہے۔دوسری جانب 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔