MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں سویلین حکومت اور اداروں کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات قابل قدر ہیں، ضیا لانگو

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ نئے فوج کے سربراہان ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ تخریب کاری کے عفریت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کو احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کو چھے سالہ مدت تقرری کے اختتام پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ جنرل قمر باجوہ نے بطور آرمی چیف اپنی تعیناتی کی چھ سالہ مدت کے دوران ایک قابل احترام اشتراک کار رہے۔ انہوں نے پاکستان اور خطہ میں تخریب کے سدباب میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان میں سویلین حکومت اور اداروں کے لیے ان کی اعانت قابل قدرہے۔ انہوں نے امن وسلامتی اور پاکستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متاثرکن لگن کامظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک تقریب میں اپنے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.