MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے سے خسرہ اور روبیلا کا خاتمہ اولین ذمہ داری ہے،بشریٰ رند

0 322

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود،اطلاعات و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15نومبر سے27نومبر تک صوبے بھر میں خسرہ اور روبیلا کی بیماری کے روک تھام کیلئے مہم شروع کی ہے معاشرے کے ہر طبقہ فکر کو چاہیے کہ وہ اس خصوصی مہم کےساتھ تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس موذی مرض کے تدارک کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس مرض کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکے

 

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے لوگوں کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرکے بروقت اس بیماری کا خاتمہ کریں اس سلسلے میں بہتر منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور آ ئند ہ کے لیے بہتر حکمت عملی بنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.