MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت مغوی طلباءکی بازیابی کیلئے مختلف اداروں سے رابطے میں ہے ،سردار کھیتران

1 619

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ طلباءکو قائل کرلیا ہے کہ مغوی طلباءکی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ذاتی طور پر کوششوں میں مصروف ہیں ہفتے سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق پڑھائی ہوگی صرف بلوچستان یونیورسٹی اس وقت تک بند ہوگا جب تک مغوی طلباءبازیاب نہ ہو 15دن کے اندر اندر مغوی طلباءکو بازیاب کرائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعے کو بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے طلباءکے احتجاجی کیمپ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلباءتنظیموں کے رہنما ءبھی موجود تھے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مجھے چیئرمین نامزد کردیا ہے یکم نومبر کو جامعہ بلوچستان کے 2طالبعلم سہیل اور فصیح اغواءہوئے طالبعلموں کی بازیابی کیلئے جامعہ بلوچستان کے طلباءنے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا طلباءتنظیموں سے

 

- Advertisement -

کامیاب مذاکرات کے بعد یہ تہہ پایا گیا ہے کہ ہفتے سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ان میں معمول کے مطابق پڑھائی جاری رہے گی تاہم بلوچستان یونیورسٹی مغوی طلباءکی بازیابی تک بند رہے گی دھرنے میں شامل طلباءنے مجھے عزت بخشی انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے کے شرکاءکو یہ یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں انشاءاللہ 15روز کے اندر اندر مغوی طلباءبازیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے کے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرے کیونکہ شدید سردی ہے تاہم طلباءنے موقف اختیار کیا کہ دونوں مغوی طلباءکی بازیابی تک جامعہ بلوچستان بند رہے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود طلباءکا دھرنا جاری ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.