MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.