MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ، عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

0 887

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جامشورو(مسائل نیوز) سندھ میں انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹر جامشورو سیکشن پر عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔عرب شہزادے کی گاڑی جامشورو سے سہون کی طرف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حادثے کے وقت عرب شہزادے کی گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے۔عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.