MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغان مہاجرین کو لوکل سرٹیفکیٹس کا اجراءمقامی افراد کیساتھ زیادتی ہوگی، ڈپٹی کمشنر چاغی

0 738

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دالبندین (مسائل نیوز) سوشل میڈیا پر غیر مقامی افغان مہاجرین کو پیسوں کی عوض جاری ہونے والی لوکل سرٹیفکیٹس کے متعلق خبر پر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے نوٹس لیکر ایک انکواری ٹیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ کی سربرائی میں مقرر کردی گئی جو اس کے متعلق تحقیقات کریگی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے کہا کہ تمام لوکل سرٹیفکیٹس چھان بین کرکے اگر جو بھی غیر مقامی یا افغان مہاجرین کا کوئی لوکل سرٹیفکیٹ ملا اسی وقت کینسل کردیاجائیگااور غیر ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے مقامی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر لوکل سرٹیفکیٹ جاری کریں گے، جو انکا بنیادی حق ہے، لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراءکو مزید آسان کرنے اور عوام کی سہولیات کےلئے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائینگے۔ افغان مہاجرین غیر مقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹس جاری کرنا مقامی افراد کے ساتھ ظلم ہوگا، قطعاً اس کی اجازت نہیں ہوگی چھان بین ہوگی، مقامی افراد کے علاو¿ہ جو بھی لوکل سرٹیفکیٹ ملا اسی وقت کینسل کردیا جائیگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.