MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل چوہدری امیر اجمل کا دکی کا دورہ

0 496

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے دکی کا دورہ کیا اور دکی کے مقامی قبائلی عمائدین اورکوئلہ کان مالکان کے ساتھ جرگے میں خصوصی شرکت کی۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دکی کول مائن پروجیکٹ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ کول مائن مالکان نے دکی کول مائن پروجیکٹ کو بھر سے شروع کرنے کی درخواست کی جو کہ 2021-2011 تک لاگو رہا۔ علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی شروعات سے کول مائنز کے مسلے حل ہونگے اور فلاحی اقدامات دوبارہ شروع کیے جاسکے گے۔عمائدین نے ایف سی کی جانب سے علاقے میں کیے گئے مختلف فلاحی اقدامات، جن میں ایف سی پارک کی تعمیر، ایف سی فٹ بال گراو¿نڈ، سیلاب زدگان کی مدد، طالب علموں کو اسکالرشپس اور دیگر اقدامات کو سراہا۔آئی جی ایف سی نے علاقہ عمائدین اور کوئلہ کان مالکان کے مسائل کو جلد حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.