اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں چارج شیٹ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ جائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔
تحریک انصاف کی طرف سے انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ نوٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں،الیکشن کمیشن نے نہیں۔جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے۔شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لاء کے دستخط ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے مزید کہا کہ ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے،اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں۔
سیکرٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا،انہوں نے صرف اطلاع دی ہے۔ انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کو گزشتہ رات دھمکیاں آئی ہیں،ان کے پاس سیکورٹی نہیں جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس 10 نومبر کے بعد کوئی راستہ نہیں بچے گا کہ چارج فریم کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین کمیشن سے متعلق شوکاز نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
توہین کمیشن کی کارروائی کے سلسلے میں عمران خان کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس معطل کرنے کا عبوری حکم پر الیکشن کمیشن نے عدالت عظمٰی نے دائر کی۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس نے قانون کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کیے۔تینوں افراد کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
[…] (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ڈاکے مارنے والوں کو این آر […]
[…] نیوز)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری […]