MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان سے شکست

1 764

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی عبرتناک شکست کا سارا ملبہ فاسٹ بائولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔ دوسری جانب بھارتی صحافی برکھا دت محمد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے شدت پسندوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’کیا واقعی محمد شامی کے خلاف متعصبانہ آن لائن حملوں پر خاموش رہنے والی ہندوستانی ٹیم بلیک لائیو میٹزر پر گھٹنے ٹیک کے ٹریبیوٹ پیش کر رہی ہے؟ یہ سب حقیقت سے بہت الگ ہے، ہمیں آپ سے اس سے بہتر کی توقع ہے ویرات کوہلی‘۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر شامی کی حمایت میں کچھ بھارتی بھی سامنے آئے جنہوں نے کرکٹر کو مسلمان ہونے کی وجہ سے یوں نشانہ بنانا غلط قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.