عمران خان کا جی سی میں خطاب،مریم نواز کی تنقید پر فواد چوہدری نے آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج جی سی یونیورسٹی میں خطاب کیا جس پر ردِعمل دیتے ہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ کہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کہ انہوں کسی تعلیمی ادارے کو فتنے میں دے کر اور اس کے احاطے میں جلسہ منعقد کر کے اس کی بے حرمتی کی۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ سیکھنے کی نشست کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی کیا سزا نہیں دی جانی چاہیے؟۔
مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سیاسی لیڈر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے یونیورسٹی ہی جاتے ہیں،آپ جدید سیاسی رجحانات سے نابلد ہیں اور سوائے سازش کے آپ کی کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں تو آپ ایسے احمقانہ مطالبے کر رہی ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ کو خود یونیورسٹی جانا چاہئے،اب نوجوان آپ کی بات سنتے ہیں یا نہیں یہ علیحدہ بات ہے۔
ادھر چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرکے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی۔ ہم نے اپنی آئی ٹی یوتھ کو آئی ٹی کے ٹیکنیکل اسکلز سکھانے تھے۔
بدقسمتی سے ہم نے 20 سال ضائع کیے۔آج بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب روپے ہے۔20 سال پہلے بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب تھی۔ پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی میں ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتا ہے۔خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہےمعاشرے میں ظلم، ناانصافی ہے تو لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
دو طبقے ظلم و ناانصافی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ایک بزدل اور دوسرا خود غرض۔اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی۔امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتا ہے۔امریکی نمائندہ کہتا ہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہو گا۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر چیری بلاسم کو لے آئے تو پھر ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی […]
[…] پر بھی غور کر رہی ہے۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی […]