MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے وفاق کو فریق بنانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی۔عدالت نے استفسار کیا وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟۔وکیل نے جواب دیاعمران کان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟۔
عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا ، الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا،۔ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ،ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔عمران خان اب پبلک آفس ہولڈرز نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔عدالت نے عمران خان نااہلی کے لیے دایر درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ شہری محمد ساجد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں جب کہ اپنی بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
21 اگست کو عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر قرار دے دی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خا نےکاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جس سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرکے کہا کہ ہم نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.