MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج اہم فیصلہ آ رہا ہے،شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھا

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج اہم فیصلہ آرہا ہے،یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو،جبکہ یہ پیسے ،دھونس اور دھمکی سے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں حکومت سے چھٹکارا حاصل کرناہے،ان پر عدم اعتماد کی وجہ سے آئی ایم ایف پلان میں تاخیر ہوئی،اسٹاک ایکس چینج نیچے آگیا اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کےلیے استعمال کرتے ہیں،ان کا پروڈکشن ہاوس ہے،اپنے مقصد کےلیے ویڈیو استعمال کرتے ہیں۔ شریف خاندان نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کو گھر کی لونڈی سمجھا،عدالت پر گزشتہ روز دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریے کو ووٹ پڑا ہے،کیس میں فل بینچ بننے کی ضرورت ہی نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکمران اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کردیں،مختصر فیصلے میں بتایا گیا کہ معاملے کی بنیاد قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو پارٹی سربراہ ہدایت دے سکتا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت24 گھنٹے کیس سننے کو تیار ہے۔ ہم نے وزیراعظم کو پانچ رکنی بنچ کے ساتھ گھر بھی بھیجا ہے، تب آپ نے مٹھائیاں بانٹیں،آج آپ دوسری طرف کھڑے ہیں۔ اگر معاملہ حد سے تجاوز ہوا تو فل کورٹ بنادیں گے۔ یاد رہے پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرتے ہیں، ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.