MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج پی ڈی ایم کی حالت بچوں جیسی تھی،فواد چوہدری

1 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکمران اتحاد پر طنز کے نشتر برسادئیے،سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی بچوں جیسی حالت تھی،مریم نواز اینڈ کمپنی کے پاس کیس کو لمبا کرنے کیلئے دلائل نہیں ہیں۔ فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے افسوس ہے آج ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سماعت ہوئی،یہ لائیو نہیں ہوئی تھی۔
چیف جسٹس اس طرح کے مقدمات کو لائیو سننے کی اجازت دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ق لیگ پارلیمانی پارٹی کے 10 میں سے 9 ارکان عدالت میں موجود ہیں۔ آج ہارے ہوئے لوگوں کے جتھے نے پریس کانفرنس کی،ن لیگ کو دھاندلی کے بغیر اقتدار میں آنے کی عادت ہی نہیں ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب میں 20 میں 15 سیٹوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا تھا،2 سیٹوں پر ابھی بھی ورکنگ جاری ہے،امید ہے 17 نشستوں پر کامیاب ہوں گے،ان کو گلہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے بیٹھایا تھا تو 20 حلقے جتوا کر دیتے۔
3 ماہ سے پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہیں صرف اقتدار کی پرواہ ہے،ملک اور معیشت کی نہیں، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بینچ بنانا تو چیف جسٹس پاکستان کا اختیار ہے،دباو میں تو چیف جسٹس کو بینچ نہیں بنانا چاہیے۔ ادھر سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر کے رولنگ کیخلاف فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں،کل کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.