MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے لیے اعزاز

1 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جدہ(مسائل نیوز)سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نواز دیا ہے۔آرمی چیف کو باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔جدہ ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) دنیا بھر سے روزگار کے حصول کیلئے سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کو دوران قیام بہت سی مشکلات درپیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.