MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرِ اعظم نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت کر دی

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیرِ اعظم نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 اپریل تک بجلی پیداوار میں حائل تمام مسائل کا سد باب کرکے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی کی لوڈشیدنگ پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہو، اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف دو ہفتے میں نہ صرف ایندھن کا انتظام کیا بلکہ ان بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ کا سدِ باب بھی کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حکومت سنبھالتے ہی بریفنگ دی گئی تھی کہ 27 بجلی گھر ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے یا دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔

- Advertisement -

لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کا بجلی گھر چلانے کیلئے ایندھن کی بروقت فراہمی کا منصوبہ نہ ہونا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی دیگر وجوہات میں ایندھن فراہمی میں مسائل، بجلی گھروں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا، 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے، طلب کے لحاظ سے بجلی کا شارٹ فال 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔ وزیرِ اعظم نے منصب سنبھالتے ہی فی الفور ان بجلی گھروں کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانے والے فیڈرز کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.