ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ زائرین نے ماہ رمضان المبارک میں الیکٹرک ویل چیئرز کے ذریعے عمرہ کیا
۔۔۔۔محمد امانت اللہ۔ جدہ
سعودی عرب میں اس سال رمضان کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار نو سو سے زیادہ زائرین نے الیکٹرک ویل چیئرز سے خانہ کعبہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
- Advertisement -
انتظامیہ کےعہدیدار منصور المنصوری نے بتایا کہ انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہرطرح کے وسائل فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے زائرین کے لیے تین ہزار الیکٹرک ویل چیئر اور پانچ ہزارعام ویل چیئر فراہم کی ہیں تاکہ بوڑھے اور معذور افراد آسانی سے خانہ کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے سمارٹ موبائل کے ذریعے (تنقل) ایپ اور جدید ٹیکنالوجی زائرین کو مہیا کررکھی ہے۔

الیکٹرانک ویل چیئرزآن لائن بک کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہورہا ہے کہ زائرین کو الیکٹرانک ویل چیئر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ھے۔
منصورالمنصوری نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد نے الیکٹرانک ویل چیئر اور گیارہ ہزار پانچ سو اسی عام ویل چیئرز استعمال کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعدادوشمار پندرہ شعبان سے اب تک کے ہیں۔