MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ٹریفک پولیس کا شمار بہترین ونگ میں ہوتا ہے ڈی آئی جی ٹریفک پنچاب ۔

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی پولیس لائن ملتان میں آ مد ، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او ملتان محمد نعیم شاہد ، ٹی او ہیڈ کوارٹرز و دیگر ٹریفک سٹاف بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ٹریفک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں، دوران ڈیوٹی صبرو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں، ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران دوران ڈیوٹی مثبت اور شائستہ رویہ اپنائیں۔ دوران ڈیوٹی چوکوں میں اکٹھے کھڑے نہ ھوں اور اس دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ شام کے اوقات میں ریفلیکٹر جیکٹ کا استعمال ضرورکریں۔ دوران خطاب ڈی آئی جی نے ٹریفک سٹاف کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو اب پرموٹ کیا جا رھا ھے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ پروموشن میں آپ کا پورا سروس ریکارڈ دیکھا جاتا ھے۔اس کے علاوہ جو ٹریفک پولیس آفیسر احسن طریقے سے فرائض سر انجام دے گا وہ انعام کا حقدار ہے اور جو غفلت کرے گا اس کو سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آخر میں ٹریفک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ٹریفک سٹاف نہایت محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے عوام الناس میں پولیس فورس کا امیج بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.