جیل بھرو تحریک، گوجرانوالہ میں دو ارکان اسمبلی سمیت 125 کے قریب کارکنوں نے گرفتاری دے دی
گوجرانوالہ(مسائل نیوز) گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔عمران خان کی کال پر شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، سابق ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیدیوں والی وین کو گھیر لیا اور وین پر چڑھ گئے، وین میں بیٹھنے والے کارکنوں کو پولیس لے کر چلی گئی۔گرفتاریوں کے بعد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد گوجرانوالہ کی سنٹرل جیل کے باہر پہنچیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 125 کے قریب کارکنوں نے گرفتاری دی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں دی جا رہی ہیں۔