MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پرپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر سماعت میں التوا مانگنے پر دوسری مرتبہ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لئے التوا دیا جائے۔
عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظورکرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.