MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مہنگائی بے قابو، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں مہنگائی نے ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ایک ہفتے کے دوران کنگ آئل اور گھی کی قیمت میں فی کلو 10 سے 15 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے گھریلو صارفین ، ہوٹل مالکان سمیت معاشرے کے ہر شہری کو اس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈالر اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 10 سے 15روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو کوکنگ آئل 500 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے یوٹیلٹی اسٹور پر فروخت ہونے والی اشیاخوردونوش کے علاوہ آئل گھی اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے آٹے کی قیمت میں بھی آئے روز اضافہ ہورہا ہے حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری ریٹ پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ بھی نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بناکر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو سستے داموں اشیاخوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی بلند قیمتوں نے ہر طبقے کو پریشان کردیا ایسے میں ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.