میری حکومت کو آخرتک کام کرنے دیا جاتا تو بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردیتے، نواب ثنا اللہ
خضدار (مسائل نیوز)سابق وزیراعلیٰ ٰ بلوچستان چیف آف جھلاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے پی پی پاکستان کی سب بڑی سیاسی و جمہوری پارٹی ہے ملک پاکستان کے استحکام آئین کی بالادستی، جمہوریت کے قیام کے لئے پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی داستان سنہرے حروف سے تاریخ میں درج ہوگی ، پارٹی قیادت کے مثبت پالیسیوں اورہماری جدو جہد نے بلوچستان کو پی پی پی کا مرکز بنادیا ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرکے یہ عندیہ دید یا ہے کہ ہم آنے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے صوبہ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہونگے اس طرح کی مثبت تبدیلی کی وجہ پارٹی میں ہماری شمولیت اور میرے ساتھ آنے والے ساتھیوں کی مسلسل جدو جہد کا نتیجہ ہے خضدار پریس کلب سے منسلک صحافیوں نا مساعد حالات میں اپنے صحافتی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دی ہیں خضدار پریس کلب کے نئے کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں عنقریب خضدار پریس کلب کا دورہ کر ونگا ۔ ان خیالات کا اظہار چیف آف جھلاوان نو اب ثناءاللہ زہری جھلاوان ہا¶س کراچی خضدار پریس کے صدر محمد صدیق مینگل کی قیادت میں پریس کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں خضدار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال، وائس چیئرمین عبدالواحد و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پی پی پی کے رہنما میونسپل کمیٹی نو رگامہ کے نو منتخب چیئرمین فیصل زہری، پی پی کے رہنما حاجی صلاح الدین زہری دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی پو زیشن میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے حالیہ بلدیاتی انتخابا ت میں ضلع خضدار، ضلع شہید سکند رآباد، قلات مستونگ، جعفر آباد، نصیر آباد میں پی پی پی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے، پی پی آنے والے انتخابات میں جمہو ریت پسند سیاسی جماعتوں سے ا نتخابی اتحاد کو ترجیح دیگی جمعیت علماءاسلام سے اتحاد ہماری ترجیح ہوگی جمہوریت کا معنی حریف پارٹی کی اکثریت کو تسلیم کرنا ہوتا ہے ضدو ہٹ درمی جمہوریت کے روح کی منافی ہے میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں منتخب کونسلروں نے ہمارے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس جمہوری فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ نواب ثناءاللہ خان زہری نے مزید کہ میں نے جھلاوان بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے اس اچھی کارکردگی کی وجہ سے کچھ لوگ میری کارکردگی سے خوف زدہ تھے اس خوف کے مارے میری حکومت کو ختم کردیا گیا انہوں نے میری تر جیحات مزید کئی میگا پراجیکٹ شامل تھے اگر میری حکومت کو آخرتک کام کرنے دیا جاتا تو ہم بلوچستان کی نقشہ کو تبدیل کردیتے عبد القدوس بزنجو کو حکومت دینے میں ان کی قسمت کا نہیں بلکہ فیض دینے والوں کا ہاتھ تھا چیف آف جھلاوان نے کہا ہے بلوچستان کا قبائلی نظام میں کئی خو بیاں ہیں جس سے انکار نا گزیر ہے ہم اپنے قبائلی کوڈ میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کو فوری انصاف دلاتے ہیں کمزور ں کی مدد کرکے طاقت وروں کونا انصافیوں سے باز رکھتے ہیں رکن صوبائی اسمبلی 2018 ءکے انتخابات کے بعد میں نے ابتک اپنے حلقہ میں کرڑوں روپیہ کے ترقیاتی کام کیا ہے اگر رب کو منظور ہواتو میں مستقبل میں اپنے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرکے ان کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرونگا۔
- Advertisement -
[…] کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ […]