MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لڑکا بن کر موٹر سائیکل چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار لیکن اب وہ کہاں ہے ؟ تازہ خبر آگئی

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث لڑکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی۔

- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمہ ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی جس پر سرکاری وکیل کو27 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.