MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’دل چاہتا ہے تھانےکو آگ لگادوں‘ گرفتاری کیلئے پکارنے پر محمودخان کا بھائی ناراض

0 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی عبداللہ خان جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس افسر کی جانب سے گرفتاری کیلئے ان کے گھر کے باہر سے پکارنے پر ناراض ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمود خان کے بھائی نے کہا کہ میرے والد ناراض ہوتے ہیں، ورنہ گرفتاری کیلئے پکارنے والے پولیس افسر کے تھانے کو آگ لگا دوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اوپر سے گرفتاری کا حکم ہوتا تو اس چڑیا ایس ایچ او کو یہاں آنے کی ضرورت نہ پڑتی، اگر ہم اپنے حجرے میں موجود ہوتے تو پھر میں ان کی بہادری کو دیکھتا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے والد حجرے کے اندر دھوپ میں بیٹھے تھے، انہوں نے آکر اعلانات کیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے جیل بھرو تحریک کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے گھر کے باہر بھی گرفتاری دینے کیلئے اعلانات کیے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.