MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حجاب پابندی؛ شبانہ اعظمی کا کنگنا کے طنز پر بھرپور جواب

1 597

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے باحجاب طالبہ کی جرآت و بہادری پر طنز کرنے پر کنگنا رناوت کو بھرپور جواب دیا ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے بعد زبردست ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے حجاب میں ملبوس مسلم لڑکیوں اور خواتین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے خلاف جہاں کئی مشہور شخصیات نے آواز اٹھائی ہے

- Advertisement -

وہیں اداکارہ کنگنا رناوت جیسی معتصب اداکارہ نے انتہا پسندوں کے اس فعل کی حمایت کی ہے۔کنگنا رناوت اداکاری کے بجائے دیگر معاملات میں کود کر ان پر غیر ضروری بیانات جاری کرکے معاملے کو متنازع بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ کنگنا کی ان حرکتوں سے خود ان کے ملک کے لوگ بھی بے حد پریشان ہیں۔اپنی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے کنگنا نے ایک بار پھر حجاب تنازع میں کود کر ایک انتہائی غیر ضروری بیان جاری کیا ہے

جس کا بھارت میں باحجاب خواتین کے مسئلے سے کوئی لینا دینا ہی نہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارت میں باحجاب خواتین کی حمایت کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ”اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقعہ نہ پہن کر دکھائیں۔ خود کو پنجرے میں قید نہیں بلکہ آزاد کرنا سیکھو“۔کنگنا رناوت کے اس طنز پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے انہیں بھرپور جواب دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارتی فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پروڈکشن کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.