MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچار، صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچار، صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے،

انسانی جانوں کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

بحران کے اس نازک وقت میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش سیاست نہیں، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

احتجاج اور روڈ بلاکجز ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کے برابر ہیں

- Advertisement -

سیاسی اختلافات بعد میں بھی ہو سکتے ہیں، عوام کی جانیں انتظار نہیں کر سکتیں

صوبائی حکومت عوام کے تحفظ سے کسی صورت توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دے گی

تمام سیاسی و سماجی قوتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں

اس وقت سب سے اولین ترجیح عوام کی جان بچانا ہے، رکاوٹ بننے کے بجائے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.