MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریڈیو پاکستان اپنی نشریات کو موثر بنانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے اور انسانی وسائل کی بہتری کیلئے متعدد شعبوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ریڈیو پاکستان اپنی نشریات کو موثر بنانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے اور انسانی وسائل کی بہتری کیلئے متعدد شعبوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔
(26جنوری2023)ریڈیو پاکستان اپنی نشریات کو موثر بنانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے اور انسانی وسائل کی بہتری کیلئے متعدد شعبوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔
سرکاری براڈ کاسٹر(نشریاتی ادارہ) کی سرگرمیوں میں اصلاح کے لئے اس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختلف طریقوں کو بھرپور طریقے سے اپنایا جارہا ہے جن میں نئے سٹوڈیوز کا قیام، جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانا، نئے ایف ایم چینلز کا آغاز، مواد میں جدت اور آمدن بڑھانے کے ذرائع پیدا کرنا شامل ہیں۔
مضبوط اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ سٹوڈیوز قائم کئے گئے ہیں جو فعال ہوچکے ہیں۔سپورٹس اور Planet چینلز ایف ایم 87.6 کے آغاز سے معاشرے کے دو اہم طبقات کیلئے خصوصی مواد نشر کیا جارہا ہے، اسی طرز پر اسلام آباد میں نیوٹیک اور ماحولیات کیلئے چینلز قائم کئے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ موجودہ انتظامیہ بجٹ خسارے کے مسئلے سے مستقل طور پر نمٹنے کیلئے کارپوریشن کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مختلف قسم کے ایسے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن میں آمدنی میں اضافہ ہوگا، وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عملے اور فنکاروں کو بروقت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور دیگر اخراجات پورے کرنے کیلئے فنڈز کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھرپورکوشش کی جارہی ہیں۔
ریڈیو کی Digitization کے جامع منصوبے کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر لگانے کے منصوبے پرکام ہورہا ہے اس کے علاوہ پروگراموں کی تیاری پروڈکشن کو بھی ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔
موجودہ جدید دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت کا بھرپور احساس کرتے ہوئے ادارے کی انتظامیہ سوشل میڈیا کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات کو متعارف کرانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
دوسری طرف یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ان اقدامات کو اپنے مفادات کی راہ میں رکاوٹ اور خطرات تصور کرتے ہیں اوروہ ان تعمیری اور اصلاحی سرگرمیوں میں مصروف کار افراد پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں، تاہم ادارے کی انتظامیہ ان عناصر کے مذموم عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے اپنے حق کو محفوظ رکھتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.