MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں مرغی کے گوشت کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

3 456

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک میں مرغی کے گوشت کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن غلام محمد پٹھان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کے باعث پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن غلام محمد پٹھان کا کہنا تھا کہ درآمدی سویابین کےجہاز 12 اکتوبرسے بندرگاہ پرکھڑے ہیں جن میں 100 ارب روپے مالیت کا سویا بین ہے تاہم حکومت کی جانب سے بندرگاہ پرسویابین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی۔ انھوں نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری کے پاس صرف 7 دن کا فیڈ اسٹاک ہے، جہازوں کی کلیئرنس میں تاخیرسے پولٹری انڈسٹری میں بحران ہوگا جبکہ ایک کلو مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 150 روپے بڑھ چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] ر(مسائل نیوز)پولٹری ایسوسی ایشن نے سویا بین کی شدید قلت کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد […]

  3. […] نیوز)ملک بھر میں گندم کے آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے لگام اضافے کے رجحان نے ہوش ربا مہنگائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.