MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔حارث رئوف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ حارث رئوف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم

- Advertisement -

کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔حارث رئوف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کے خاصے چرچے ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔اس کے علاوہ قومی کرکٹر کی بھی شیروانی پہنی تصویر سامنے آئی ہے۔مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں، اس سے قبل کرکٹر کو کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے زندگی کے سب سے بڑے دن کے لیے مبارکباد بھی دی تھی۔آل رائونڈر شاداب خان نے بھی حارث کو مبارکباد پیش کی اور دعا دی کہ اللہ دونوں کو خوش رکھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.