ایف سی اہلکاروں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں ، درچین مری
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ درچین مری نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہیں ہوتا ایسے حملوں سے ہمارے عزائم کمزور نہیں کرسکتے ایف سی اہلکاروں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں
- Advertisement -
ایف سی اہلکاروں نے امن و امان کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن کے دشمنوں کو شکست دینے کےلئے پرعزم ہیں۔ محترمہ درچین مری نے واقعہ میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔