شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائینگے امن وامان کے قیام کےلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیچ میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائینگے امن وامان کے قیام کےلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ، زلزلہ متاثرین کی گھروں کی تعمیر اور سردی سے بچاوکےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سے ملاقات اور اپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیچ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہاکہ قومی اتحاد واتفاق سے ہی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گے
انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کی دہشت گردی کو ملیامیٹ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ سے ڈی ،جی ،پی ،ڈی، ایم،اے نصیر ناصر کی ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی ،زلزلہ متاثرین کو شدید سردی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور زلزلہ متاثرین کے گھروں کی ازسرنو تعمیر کےلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم، صوبے ممکنہ برفباری کے دوران زیارت اور دیگر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا
[…] صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت سے مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کا […]