MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر کے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،شہباز شریف

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈالر کے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے،امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ سٹینڈ لیں گے، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں، کلمہ حق کہیں،حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ منی بجٹ منظور نہیں، پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے،امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ سٹینڈ لیں گے، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں، کلمہ حق کہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاو¿ں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے،2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا۔انہوں نے کہاکہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کے لئے ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.