حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے
اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔