الفا کریک ویو پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ہے،حاجی لشکری رئیسانی ،ہمایوں جوگیزئی ،رشید ناصر ودیگر کا خطاب
کوئٹہ(مسائل نیوز) سکوئیر فٹ مارکیٹنگ اینڈ ٹائیکون ڈیولپرز کا مشترکہ الفا کریک پروجیکٹ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے سینئیر سیاستدان حاجی لشکری ریسئانی، نوبزادہ ہمایوں جوگیزئی، رشید ناصر، سردار روح اللہ خلجی، احسان اللہ خاکسار لیاقت شاہوانی ، آرگنائزر سالار ،ذیشان، سجاد اچکزئی ، نعمت ھزارہ ،محمد آصف ترین، سید میر علی آغا، ملک غفار کاکڑ، نوابزادہ آمین جوگیزئی، ڈاکٹر کوزک ، نادر علی ھزارہ اور دیگر نے

سکوئیر فٹ مارکیٹنگ اینڈ ٹائیکون ڈیولپرز کا مشترکہ الفا کریک پروجیکٹ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بلوچستان میں پہلی مرتبہ کوئی ایکسپو تین روز مسلسل جاری رہا ھے جس پر ہم الفا کریک ویو پروجیکٹ کے آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

کہ انہوں جدید سہولیات سے آراستہ، ایک مستند ایمنسٹی اپرویڈ پروجیکٹ بلوچستان کے عوام کے لئے لائیں ھے جس میں بلوچستان کے عوام نے بھرپور شرکت اور سرمایہ کاری اس پروجیکٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مستقبل میں اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کرکے اپنے وعدوں کی تکمیل کرکے

- Advertisement -
بلوچستان کے عوام کے لئے اس طرز اور بھی پروجیکٹ اور مواقع پیدا کرنے ہونگے کیونکہ آج کے دور میں اپنا گھر کے خواب کی تعبیر کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے امید کرتے ہیں کہ الفا کریک ویو پروجیکٹ بلوچستان کے عوام کی توجہ روایتی اور محدود کاروبار سے ہٹ کر

جدید کنسٹرکش کے کاروبار کی طرف مبذول کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگے الفا کریک ویو پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ھے بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام کے زریعہ آمدن ،تجارت کے مواقع اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہو گا

الفا کریک ویو پروجیکٹ ایکسپو 2022 کی تقریب میں ڈاکٹر، وکلاء، صحافی، بیوروکریٹ تاجر برادری مکتبہ ،ڈاکٹرز، شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اور پروجیکٹ کو بلوچستان کے عوام کے لئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا اس پروجیکٹ کے مکمل بریفنگ کے بعد اس میں سرمایہ کاری کامیابی اور مستند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے