MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر میٹا کے ترجمان کا بیان

2 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر میٹا کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا۔میٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سے آگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان، بھارت، ترکی ، سپین سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں
۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔۔واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ واٹس ایپ صارفین نے انٹر نیٹ پر خوب بھڑاس نکالی۔ اور ٹویٹر پر صارفین نے شکایتوں کا انبار لگا دیا۔
سروس بند ہونے سے پاکستان میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ، پیغامات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
واٹس ایپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بند رہی جس کی وجہ صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے رابظہ کرنے کے لیے واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس لیے اگر واٹس ایپ کی سروس معطل ہو تو انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔کیونکہ انہیں کاروباری معاملات سے لے کر دیگر کئی معاملات میں لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کی وجہ سے واٹس ایپ کا ایکٹیو ہونا بہت ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق […]

  2. […] میٹانےصارفین کیلئےنیاویڈیوفیچرمتعارف کرادیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.